ابنا: فلسطینیوں کے وکیل بسام بحر کا کہنا ہے کہ غاصب صہیونی ریاست نے صہیونی آباد کاری کی توسیع کیلئے ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی مسلمانوں کو شہر بیت المقدس سے چار کلو میٹر دور ابودیس کے علاقے میں منتقل کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔
دوسری جانب فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے صہیونی ریاست کے غاصبانہ قبضے سے تمام فلسطینی علاقوں کی آزادی کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔
حماس کے رہنما محمود الزہار نے کہا ہے کہ تمام فلسطینی علاقوں کی آزادی کیلئے فلسطینیوں کی جدوجہد مسلمہ قوانین و اصول کے مطابق ہے۔
.......
/169